اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ریو اولمپکس کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی جنوبی کوریا کے تیر اندازکم وو جن نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ا?نہوں نے رینکنگ راؤنڈ میں نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔ اولمپکس 2016 میں تیر اندازی کے ابتدائی راؤنڈ کا آغاز ہوا تو جنوبی کوریا کے تیر انداز کم وو جن نے 72 تیروں کے راؤنڈ میں سات سو پوائنٹس حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ ان کے ہی ہم وطن ڈونگ ہیون کے پاس تھا جنہوں نے یہ ریکارڈ 2012 میں ہونے والے لندن اولمپکس میں 699 پوائنٹس حاصل کرکے بنایا تھا۔