جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی بولرز کو انگلش بیٹسمینوں پر پریشر برقرار رکھنے کیلئے لوز بولز سے پرہیز کرنا ہو گا ٗ انٹرویو

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)کرکٹ کے معروف تجزیہ کار اور مصنف عثمان سمیع الدین نے کہا ہے کہ ایجبیسٹن ٹیسٹ میں پا کستانی ٹیم کی بیٹنگ اچھی رہی اور جو بیٹسمین آؤٹ بھی ہوئے وہ اپنی ہی غلطیوں سے آؤٹ ہوئے۔عثمان سمیع الدین بی بی سی اردو کے کرکٹ پر خصوصی فیس بک لائیو میں ناظرین کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ یہ فیس بک لائیو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ میچ کے دوران ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ برمنگھم سے کیا گیا۔عثمان سمیع الدین نے کہاکہ میچ میں فی الحال پاکستان کی پوزیشن اچھی ہے تاہم پاکستانی بولرز کو انگلش بیٹسمینوں پر پریشر برقرار رکھنے کیلئے لوز بولز سے پرہیز کرنا ہو گا۔یونس خان کے آؤٹ آف فارم ہونے کے بارے میں ایک کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے عثمان سمیع الدین نے کہاکہ یونس خان جتنے بڑے بیٹسمین ہیں ٗان کی پرفامنس اور فارم کو ایک سیریز سے نہیں جانچا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ یونس ابھی ایک سال مزید پاکستان کیلئے کھیل سکتے ہیں۔عثمان الدین نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مصباح الحق اور یونس خان کی مثالی فٹنس سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ یونس اپنی فٹنس کا اتنا خیال رکھتے ہیں کہ وہ مصالحے والی غذا کھاتے ہی نہیں اور رات کا کھانا وہ شام چھ بجے کھا لیتے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…