لندن (این این آئی)ریو اولمپکس 2016 میں 7 کھلاڑیو ں میں سے پاکستان کی نمائندگی کر نے والی منہل سہیل نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی لڑکیاں بہت مضبوط ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 21 سالہ منہل سہیل پہلی پاکستانی خاتون ہیں جن کا انتخاب اولمپکس میں 10 میٹر ایئر رائفل شوٹنگ کی کیٹیگری میں کیا گیا۔آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک ڈاکیومنٹری تیار کی ہے جس کے ذریعے انہوں نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی منہل کو متعارف کروایا۔ڈاکیومنٹری میں منہل نے کہاکہ ہم پاکستانی لڑکیاں بہت مضبوط ہوتی ہیں اور ہر وہ کام کرسکتے ہیں جس کی طرف اپنا ذہن بنالیں۔منہل نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دوسری پاکستانی لڑکیاں بھی ان سے متاثر ہوکر انھیں فالو کریں۔یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے اگلے ہفتے ایک اور کھلاڑی کو دنیا کے سامنے متعارف کروائیں گی۔