اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچنگ کے شعبہ سے وابستہ ڈین جونز کو منہ کی کھانی پڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز پر جاری نجی ٹی وی کی خصوصی نشریات میں تجزیہ کرتے ہوئے جب ڈین جونز نے مضحکہ خیز انداز میں یہ کہا کہ ’’یہ عجیب و غریب مذاق ہے کہ پاکستانی کھلاڑی پش اپس کرتے رہتے ہیں ، اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ یہ کوئی طریقہ کار تو نہیں‘‘۔
ڈین جونز کی بات سن کر پاکستانی سابق کرکٹر وقار یونس تو کچھ نہ بولے البتہ سابق بھارتی کرکٹر اور تجزیہ کار مرلی کارتک نے ڈین جونز کو ایسا جواب دیا کہ وہ منہ دیکھتے رہ گئے۔ مرلی کارتک نے کہا کہ دنیا کے تمام کھلاڑی مختلف انداز میں خوشیاں مناتے ہیں اور مختلف حرکات کرتے ہیں۔ اس میں کوئی بری بات نہیں۔ کوئی ڈانس کرتا ہے تو کوئی خوشی سے لیٹ جاتا ہے ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی اپنی آرمی سے محبت کرتی ہے اور اپنی آرمی کو پش اپس لگا کر سلیوٹ کرتی ہے۔ یہ ان کے خوشی منانے کا ایک انداز ہے، اگر کسی کو اس بات پر اعتراض ہے تو میرے خیال میں وہ ذہنی طور پر بیمار ہی ہو سکتا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم پش اپس کیوں کرتی ہے؟ ڈین جونز کے سوال پر سابق بھارتی کرکٹر کا ایسا جواب کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
6
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں