دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے اعتراف کیا ہے کہ وسیم اکرم کے ساتھ ان کے خراب تعلقات سے پاکستان ٹیم کو نقصان پہنچا ، اس وقت سمجھ نہیں تھی اورتعلقات خراب رہنے کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔اپنے ایک انٹرویو میں سابق کوچ اور کپتان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کے ساتھ میرے خراب تعلقات سے پاکستان ٹیم کو نقصان پہنچا جس کا ہمیشہ افسوس رہے گا اور ان کا کہنا تھاکہ اس وقت نوجوان تھے اس لیے اس چیز کی سمجھ نہیں تھی۔
وقار یونس نے کہا کہ آف دی فیلڈ وسیم اکرم سے تعلقات خراب تھے مگر جب ہم گراؤنڈ پر اترتے تھے تو مقابلہ ایک دوسرے سے ہوتا تھا۔ہم دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے سے زیادہ وکٹیں لینے کی کوشش کی۔وقار یونس نے کہا کہ وسیم اکرم کو صرف مجھ سے نہیں بلکہ ہم دونوں کو پاکستان ٹیم کی بہت چیزوں سے اختلافات تھے جس کا نقصان ٹیم کو ہوا۔وسیم اکرم نے پاکستان کے لیے 916 اور وقار یونس نے 779وکٹیں لی ہیں۔
وسیم اختر سے خراب تعلقات، قومی ٹیم کا کیا نقصان ہوا؟ سابق کوچ وقار یونس نے اعتراف کر لیا
5
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں