بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

انگلینڈ 297رنز پر آل آؤٹ

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

برمنگھم (نیوز ڈیسک)برمنگھم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں 297 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا ۔بدھ کو پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو انگلینڈ کی پوری ٹیم 297 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے سہیل خان سب سے کامیاب بولر رہے۔ انھوں نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے گیری گیلنس نے 70 اور معین علی نے 63 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے انگلینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں۔کپتان ایلسٹر کک 45 اور جو روٹ صرف تین رنز ہی بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 96 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ محمد عامر اور راحت علی نے دو اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔سہیل خان کو وہاب ریاض کی جگہ پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ایجبیسٹن کے میدان میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تو انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کک اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا اور سکور 36 رنز تک پہنچا دیا۔پاکستان کو پہلی کامیابی دسویں اوور میں ملی جب سیریز میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سہیل خان نے ہیلز کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کروا دیا۔ انھوں نے 17 رنز بنائے۔سہیل خان نے ہی ہیلز کی جگہ میدان میں اترنے والے جو روٹ کو پویلین کی راہ دکھائی جب ان کا کیچ محمد حفیظ نے پکڑا۔ گذشتہ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے روٹ تین رنز ہی بنا سکے۔انگلش کپتان الیسٹر کک نے 45 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔ انھیں راحت علی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ کک نے اس فیصلے کے خلاف ریویو لیا مگر ری پلے میں گیند واضح طور پر وکٹوں میں جاتی دکھائی دے رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…