بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

تیسرا ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے دن ہی سرپرائز دیدیا

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

برمنگھم(نیوزڈیسک) تیسرا ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے دن ہی سرپرائز دیدیا،تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی جانب سے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ 36 کے سکور پر گری جب ایلکس ہیلز سہیل خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جوروٹ بھی سہیل خان کا شکار بنے۔ انہوں نے صرف تین رنز بنائے۔ پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی تیسری وکٹ 75 رنز پر گری جب کپتان ایلسٹر کْک 45 رنز بنا کر راحت علی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد جیمز ونس اور گیری بیلنس نے اپنی ٹٰیم کو سہارا دیا اور سکور کو 100 رنز تک پہنچایا تاہم انگلینڈ کا سکور ابھی 144 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ جیمز ونس 39 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انھیں بھی سہیل خان نے اپنی گیند سے نشانہ بنایا۔ پانچویں کھلاڑی جونی بیرسٹو کو سہیل خان نے آؤٹ کردیا وہ صرف بارہ رنز بناسکے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اوپنر شان مسعود کی جگہ سمیع اسلم جبکہ وہاب ریاض کی جگہ سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے پرامید ہیں۔ میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔انگلینڈ نے اب تک چالیس اوورز میں 158رنز بنائے ہیں جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آﺅٹ ہوچکے ہیں، پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے چارجبکہ راحت علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…