اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف فیصلہ کر لیا

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایجبسٹن (مانیٹر نگ ڈیسک )ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے دو تبدیلیاں کی ہیں، شان مسعود اور وہاب ریاض کی جبکہ سمیع اسلم اور سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،سہیل خان نے2011میں آخری ٹیسٹ زمبابوے کے خلاف بولاوایو میں کھیلا تھا۔ سمیع اسلم نے بنگلہ دیش کےخلاف دو ٹیسٹ کھیلے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 75رنز سے شکست دی تھی جبکہ مانچسٹر میں انگلینڈ نے 330رنز سے پاکستان کو ہرایا تھا۔پاکستان کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ جو کچھ ماضی میں ہوچکا اسے بھول کر نئے عزم اور نئے حوصلوں کے ساتھ میدان میں اترینگے۔ البتہ موافق حالات میں انگلش ٹیم کو اسی کی سرزمین پر شکست دینا پاکستان کے لئے ہمالیہ سر کرنے کے مترادف ہوگا۔ایجبسٹن میں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف پہلی جیت کا انتظار ہے۔ برمنگھم میں پاکستان نے سات ٹیسٹ میچ کھیلے ہیںجن میں سے چار انگلینڈ جیتاہے۔1962میں یہاں انگلینڈ نے پاکستان کواننگز اور24رنز،1978 میں اننگز اور57رنز،1982میں 113رنز اور2010 کے ٹیسٹ میچ میں9وکٹ سے شکست دی تھی۔ تین ٹیسٹ ڈرا رہے ہیں۔
1971میں ظہیر عباس نے 274 ، مشتاق محمد نے100اور آصف اقبال نے104ناٹ آئوٹ رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے608رنز بنائے تھے لیکن ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔انگلینڈ اس گرائونڈ میں آٹھ سال سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا ہے، آخری مرتبہ 2008میںجنوبی افریقا نے انگلینڈ کو اس گرائونڈ پر شکست دی تھی۔ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ میں نے لڑکوں سے کہا تھا کہ ہم لارڈز میں جنگجو تھے اور اولڈ ٹریفورڈ میں معاملہ بالکل اس کے الٹ ہوگیا تھا۔ ہم واپس ٹھیک راستے پر آنے کے لیے جو کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں اور مجھے سو فی صد یقین ہے کہ ہم دوسرے میچ میں اوپر ہوں گے۔ ہم نے مانچسٹر کی یاد کو بھلا دیا ہے، لڑکے برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…