ایجسٹن( آن لائن )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جا ئے گا جس میں پا کستان کی طرف سے دو تبدیلو ں کا امکان ہے شان مسعود اور وہا ب ریا ض کی جگہ سمیع اور سہیل خان کو کھیلا نے کا امکان ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے انگلش بلے باز ایلسٹر کک اور جوئے روٹ کے لیے حکمت عملی تبدیلی کی ہے۔انگلینڈ کے خلاف ایجیسٹن میں تین اگست سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل مکی آرتھر نے کہا کہ’ انھوں نے کک اور روٹ کو دوبارہ دیکھا اور اپنی حکمت علمی کا جائزہ لیا۔‘’
ہم انھیں انگلش بیٹنگ لائن کی بنیاد سمجھتے ہیں اور اگر ہم نئی گیند کے ساتھ ان پر قابو پا سکتے ہیں تو ہمارے پاس ایک حقیقی اچھا موقع ہو گا۔‘پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ وہ انگلش بلے باز ہیلز کو بھی کم اہمیت نہیں دے رہے لیکن واضح طور پر اس وقت کک اور روٹ انگلش بیٹنگ کا روشن مینار ہیں۔پاکستان کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جوئے روٹ اور کک کی بیٹنگ کے سامنے پاکستانی بولرز بے بس دکھائی دیے تھے۔روٹ نے میچ کی پہلی اننگز میں 254 رنز جبکہ کک نے 105 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں دونوں نے بلترتیب 71 اور 76 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پا کستان نے اہم با ئو لر کو بلا لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہبی جنگ
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
یوٹیوبر رجب بٹ کی طلاق کی پیشگوئی کرنے والی آسٹرلوجسٹ لالہ رخ نے ایک اور خطرناک پیش گوئی کر دی
-
کیا رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 73 روپے اضافہ ہونے جا رہا ہے؟اوگرا نے بتا دیا
-
’بانی پی ٹی آئی کو آج یا کل ہی رہا ہونا چاہیے‘
-
عیدالفطر کب ہوگی؟ بین الاقوامی مرکز برائے فلکیات کا بڑا انکشاف
-
جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
رکشہ اور موٹر سائیکل کا چالان کرنے پر پابندی عائد
-
11 مارچ کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
-
بارشیں اور ژالہ باری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
-
ٹرمپ نے ایران پر حملےکی ذمہ داری اپنے داماداور وزیر دفاع پر ڈال دی
-
پاکستان پر عالمی سفری پابندیوں میں 3ماہ کی توسیع
-
ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے؟ پینٹاگون کا بڑا اعتراف
-
’’پٹرول کی قیمت ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے نہیں بڑھی‘‘ تو پھر وجہ کیا؟ جانیے اندر کی خبر



















































