برمنگھم (این این آئی)پاکستان اورانگلینڈ کا تیسرا کرکٹ ٹیسٹ آج ہوگا، متوقع ٹیم کے نام جاری،معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے میدان میں اترنے والے گیارہ متوقع کھلاڑی محمد حفیظ،سمیع اسلم، اظہر علی، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد عامر اور راحت علی ہونگے۔انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ(آج)3اگست سے برمنگھم میں شروع ہوگا شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 11 اگست کو اوول میں کھیلا جائیگا ٗ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 27 اگست کو لارڈز میں میں کھیلا جائیگا، تیسرا ون ڈے میچ 30 اگست کو نوٹنگھم میں میں کھیلا جائیگا، چوتھا ون ڈے میچ یکم ستمبر کو ہیڈ نگلے میں میں کھیلا جائیگا اور پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ7 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔ قومی کرکٹ ٹیم دورہ کے دوران آئرلینڈ کے خلاف بھی دو ون ڈے میچز کھیلے گی، پہلا ون ڈے میچ 18 اگست کو کھیلا جائیگا۔ آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں ہی دوسرا ون ڈے میچ 20 اگست کو کھیلا جائیگا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پاکستان ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 75 رنز سے شکست دی تھی ٗ انگلینڈ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 330 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔