اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

انگلش بلے بازوں ایلسٹر کک اور جوئے روٹ کی آمد ’ پاکستانی کوچ نے اہم تبدیلی کر دی ‎

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایجیسٹن (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے انگلش بلے باز ایلسٹر کک اور جوئے روٹ کے لیے حکمت عملی تبدیلی کی ہے۔انگلینڈ کے خلاف ایجیسٹن میں تین اگست سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل مکی آرتھر نے کہا کہ’ انھوں نے کک اور روٹ کو دوبارہ دیکھا اور اپنی حکمت علمی کا جائزہ لیا۔‘’پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ وہ انگلش بلے باز ہیلز کو بھی کم اہمیت نہیں دے رہے لیکن واضح طور پر اس وقت کک اور روٹ انگلش بیٹنگ کا روشن مینار ہیں۔پاکستان کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جوئے روٹ اور کک کی بیٹنگ کے سامنے پاکستانی بولرز بے بس دکھائی دیے تھے۔روٹ نے میچ کی پہلی اننگز میں 254 رنز جبکہ کک نے 105 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں دونوں نے بلترتیب 71 اور 76 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے تھے۔دونوں کی عمدہ اننگز کی بدولت انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 589 رنز بنا کر پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل کر لی تھی اور اسے میچ میں 330 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کے ساتھ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے لارڈز کے میدان میں 75 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں 330 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…