لاہور( آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے لٹل ماسٹر حنیف محمد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حنیف محمد پاکستان کے سٹار کھلاڑی رہے ہیں جو ان دنوں بیمار ہیں ہماری دعا ہے کہ وہ اپنی بیماری سے جلد سے جلد صحتیاب ہوں۔ چیئرمیں پی سی بی شہریار خان نے ساوتھ میں اپنے ایڈوائزر سابق ٹیسٹ کرکٹر صلاح الدین صلو کو پھولوں کا گلدستہ اور نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحتیاب کرئے۔ امین۔ واضح رہے کہ لٹل ماسٹر حنیف خان نے کراچی کے مقامی ہسپتال میں میڈیا میں بیان دیا تھا کہ وہ بیمار ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین پی سی بی کی جانب سے انہیں ٹیلی فون تک نہیں کیا گیا۔ دریں اثناء4 ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب اور آئی سی سی کے سابق صدر ظہیرعباس نے معروف سٹار اور سینئر کرکٹر حنیف محمد کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ حنیف محمد نے ملک کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں،وہ میرے آئیڈیل کرکٹر ہیں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حنیف محمد جب میدان میں کھیلنے کیلئے اترتے تھے تو میری ہمیشہ یہ دعا رہتی تھی کہ ان کو چوٹ نہ لگ جائے۔