لاہور( آن لائن ) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے فائنل میں اپنی تباہ کن کارکردگی سے ویسٹ انڈیز کو عالمی چمپیئن بنانے والے کارلوس بریتھویٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے سیزن کا حصہ ہوں گے۔پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کو زیادہ مقبولیت مل رہی ہے کیونکہ مزید بڑے ناموں نے شرکت کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ کریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے نقطہ عروج پر کچھ ‘سرفہرست’ کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے۔کارلوس بریتھویٹ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف آخری اوور میں مسلسل 4 چھکے لگا کر شہرت حاصل کی تھی جس کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کی سرزمین پر انگلینڈ کو ہرا کر عالمی چمپیئن کا سہرا سجایا تھا۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو مضبوط انگلش ٹیم کے خلاف جیت کے لیے 19 رنز درکار تھے اور جب انگلش کپتان نے اس وکٹ پر باؤلنگ کے ماہر بین اسٹوکس کو گیند تھما دی تو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ یہ میچ باآسانی جیت جائیں گے۔وکٹ پر کھڑے آل راؤنڈر بریتھویٹ نے اپنے اعصاب پر مکمل قابو رکھا ہوا تھا اور اسٹوکس کی باؤلنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دو گیندیں قبل ہی ویسٹ انڈیز کو فتح دلا دی۔پی ایس ایل کے سربراہ رواں سال فروری میں پہلے کامیاب سیزن کے بعد پراعتماد ہیں کہ 2017 میں مزید بہتری آئے گی جو بقول ان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی شمولیت اور منافع کے باعث بہتر ہوگی۔
ورلڈ ٹی 20 کے مشہور ہیرو نے پی ایس ایل میں شامل ہو نے کی حا می بھر لی
2
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں