بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی حریف کو عبرتناک شکست دینے والے پاکستانی فائٹر علومی کریم وطن واپس پہنچے تو ان کیساتھ کیا ہوا؟

datetime 2  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ میں بھارتی سورما کو شکست دینے والے علومی کریم کا پاکستان پہنچنے پر مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے۔دنیا کے تیسرے بڑے مکس مارشل آرٹس فائٹنگ ایونٹ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ میں بھارتی سورما کو شکست دینے والے پاکستانی اسٹار علومی کریم اور احمد مجتبی فلپائن سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جب کہ اس موقع پر بھارتی حریف کو شکست دینے والے علومی کریم نے پاکستان کا جھنڈا اوڑھ رکھا تھا۔استقبال کیلئے آنے والئے شائقین نے مایہ ناز پاکستانی فائٹر کو کندھوں پر اٹھا لیا اور کوب نعرے بازی کی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علومی کریم کا کہنا تھا کہ بھارتی حریف کو ہرانے کا یقین تھا اور اپنی جیت کشمیر کے نام کرتا ہوں جب کہ ہمیں آج تک کسی نے سپورٹ نہیں کیا، ہم رمضان میں روزہ کھول کر سحری تک ٹریننگ کرتے تھے۔
پاکستان کے علومی کریم شاہین نے ایونٹ میں مسلسل 4 برسوں سے ناقابل شکست بھارت کے یدوندر سنگھ کو شکست دی اور دوسرے پاکستانی فائٹر احمد مجتبی نے بھی فلپائن کے نیل لارانوو کو شکست دی۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے علومی کریم شاہین کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں کامیابی اللہ کی مہربانی یہ سب ان کے والدین کی دعا کا نتیجہ ہے جب کہ ایونٹ میں شرکت اور پریکٹس کے دوران ان کی ٹیم کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت سے متعلق مسلسل خبریں مل رہی تھیں۔ادھر احتشام کریم نے اپنے بھائی علومی کی فتح پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ علومی چیمئین شپ میں کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔واضح رہے 25 سالہ علومی کریم شاہین کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ ملک کے سب سے بہترین مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں جب کہ ان کے بڑے بھائی احتشام کریم بھی سابق مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں اور اسلام آباد میں اپنا فائٹنگ کلب چلاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…