جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی باکسر نے بھارتی باکسر کو دھول چٹا دی جیتنے والے نے کامیابی کس کے نام کی؟ جان کر آپ بھی خو ش ہوجائیں گے

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی باکسرعلومی کریم شاہین نے ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ میں بھارتی باکسر چاروں شانے چِت کر کے اپنی جیت کو کشمیری عوام کے نام کردی۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیسرے بڑے مکس مارشل آرٹس فائٹنگ ایونٹ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ کا سالانہ مقابلے فلپائن میں جاری ہیں،باکسنگ کے معرکےمیں پاکستان کے باکسرعلومی کریم شاہین نے ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے اور مسلسل چار سے ایونٹ میں ناقابلِ شکست یدوندر سنگھ کو دن میں تارے دِکھا دیے اور بھارتی باکسر کو شکست دھول چٹا دی،دوسری جانب علومی کے ساتھ دوسرے پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھی فلپائن کے نیل لارانوو کو شکست دے دی ہے۔
ایونٹ میں بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد پاکستانی باکسر علاوی کریم شاہین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایونٹ میں کامیابی کو اللہ کی مہربانی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت اور پریکٹس کے دوران ان کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت سے متعلق مسلسل خبریں مل رہی تھیں اور ایونٹ میں اُن کے مدمقابل بھارتی باکسر تھے جس کے لیے انہوں نے کافی محنت کرکے چار سال سے ناقابل شکست بھارتی باکسرکو شکست دے کر اپنی کامیابی کشمیری عوام کے نام کی۔25 سالہ علومی کریم شاہین کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ ملک کے سب سے بہترین مکس مارشل آرٹس فائٹر علوی کریم کا تعلق گلگت بلتستان ہے،ان کے بڑے بھائی احتشام کریم بھی سابق مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں اور اسلام آباد میں اپنا فائٹنگ کلب چلاتے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…