پالی کیلے( مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے وکٹ کیپر پیٹرنیویل اور لیفٹ آرم سپنرسٹیواوکیفی نے پالی کیلے ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا،دونوں بلے بازوں نے 178گیندوں پر کوئی رن نہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق پالی کیلے میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 268رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں 157 رنز پر آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔اس موقع پرکینگروبیٹسمین سٹیواوکیفی کریز پرآئے اور اننگز کا آغاز چوکے سے کیا جس کے بعد انہوں نے وکٹ کیپر بیٹسیمن پیٹر نیویل کے ساتھ مل کر 178گیندوں پر کوئی رنز نہیں بنایا دونوں کھلاڑیوں کی سلو ترین بیٹنگ بھی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکی نیویل 115گیندوں پر 9، سٹیواوکیفی 98گیندوں پر چار رنز بنا سکے اس سے قبل سست ترین بیٹنگ کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر اور ہاشم آملہ کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال بھارت کیخلاف 253گیندوں پر 57رنز بنائے تھے ۔