اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اولمپکس گیمز روس کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے ، ممنوعہ ادوایات کے استعمال کے الزام میں روس کے مزید آٹھ ویٹ لفٹنگ کھلاڑی ریو اولمپکس نہیں کھیل سکیں گے ،انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی کھلاڑیوں نے متعدد بارویٹ لفٹنگ کھیل کی سا لمیت کونقصان پہنچایا ہے،مجموعی طور پر اب تک 117 روسی کھلاڑی پابندی کے باعث ریو اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکیں گے جن میں 67 ٹریک ریسنگ کے کھلاڑی اور مختلف ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔