اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

پا کستان کے معروف کھلا ڑی نے انگلینڈ کا دل جیت لیا بڑی خواہش کر ڈالی

datetime 28  جولائی  2016 |

لندن( آن لائن )ثقلین مشتاق نے چنددن کی کوچنگ میں ہی انگلینڈکا دل جیت لیا، کوچ ٹریور بیلس آف سپنرکی خدمات پاکستان کے خلاف باقی 2 ٹیسٹ میچز کیلئے بھی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، انھوں نے کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں سابق پاکستانی آف سپنرکا ساتھ میسر آیا، اس اقدام سے معین علی اور عادل رشید دونوں ہی ان سے کافی خوش ہیں۔انگلینڈ نے ثقلین مشتاق کی خدمات مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کی خاطر ایک ہفتے کیلئے حاصل کی تھیں، انھوں نے میچ سے 2،3 روز قبل ٹیم کو جوائن کیا، ان کی کوچنگ کا یہ اثر ہوا کہ لارڈز میں شکست سے دوچار ہونے والی انگلش ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 330 رنز کی بڑی فتح کو گلے لگایا، اس میں خاص طور پر پاکستانی ہتھیار یاسر شاہ بے کار ہوکر رہ گئے جبکہ آٹ آف فارم انگلش سپنر معین علی چند اہم وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
اب میزبان ٹیم مینجمنٹ ثقلین کی خدمات باقی دو ٹیسٹ میچز کیلیے بھی حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔ کوچ ٹریور بیلس ڈائریکٹر کرکٹ اینڈریواسٹروس کو مشورہ دیں گے کہ پاکستانی آف سپنر کا انگلش ٹیم کے ساتھ مزید قیام فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، بیلس نے کہاکہ معین اور عادل رشید دونوں ہی ثقلین کے ساتھ کام کرکے کافی لطف اندوز ہوئے، ان کا ساتھ کافی مثبت رہا، اس لیے ہم ان کی مزید خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہمارے کھلاڑیوں کو بہت زیادہ ٹیکنیکل کوچنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ثقلین نے ایک دوچیزیں ایسی بتائیں جو تکنیکی نہیں بلکہ تدبیری نوعیت کی تھیں، وہ ایک طرح سے کچھ حربے تھے جو ہمارے کام آئے، ہم چاہتے ہیں کہ معین اور عادل رشید دونوں کے ہی کھیل میں زیادہ بہتری آئے۔ بیلس نے مزید کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ثقلین جیسے سابق کھلاڑی کا ساتھ میسر آیا، ایسے عظیم کھلاڑیوں کیلئے فل ٹائم وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے،اس لیے ان کی سیریز درسیریز خدمات حاصل کرنا فائدہ مند ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…