ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

دوسرے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست، غم بھلانے کیلئے پاکستانی کھلاڑی کیا کرتے رہے؟

datetime 28  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی شکست کا غم بھلانے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہیڈکوارٹرز پہنچ گئی، کھلاڑی اپنی فیلیمز کے ساتھ خوب لطف اندوز ہوئے، تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ مانچسٹر ٹیسٹ میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 330 رنز سے ہاری۔کرکٹروں نے اس ناکامی کے بعد پہلے تو خوب آرام کیا اور پھر مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب کے سٹیڈیم کی سیر کی۔کھلاڑی کوچ مکی آرتھر اور اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ سٹیڈیم پہنچے۔کپتان مصباح الحق، اظہر علی، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے ان یادگار لمحات کا بھرپور لطف اٹھایا اور بچوں اور بیگمات کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ قومی ٹیم نے سٹیڈیم کے آڈیٹوریم میں کلب کی تاریخ اور فتوحات پر ڈاکیومنٹری بھی دیکھی۔انگلش ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کا شمار دنیا کے امیر ترین فٹبال کلبز میں ہوتا ہے۔ سٹیڈٰیم کلب کی ذاتی ملکیت ہے اور اس میں ایک میوزیم بھی ہے جہاں مانچسٹر فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کی شرٹس اور جیتی ہوئی ٹرافیوں رکھی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…