اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

دانش کنیریا کا جلد پریس کانفرنس کا اعلان، کیا کرنے والے ہیں ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ مجھے پاکستانی ہونے اور انٹر نیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے۔ میری بھارت یاترا کے دوران میرے بارے میں منفی پروپیگنڈا کیا گیا کہ میں نے بھارت میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔ جلد پریس کانفرنس میں ایسے چہروں کو بے نقاب کروں گا جو میرے بارے میں منفی مہم چلاتے رہے۔بھارت میں 3ہفتے گزارنے کے بعد دانش کنیریا نے اپنے مخالفین کو تنبیہہ کی ہے کہ میری پریس کانفرنس کا انتظار کریں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے دانش نے کہا کہ میرا ملک پاکستان ہے جس نے مجھے پہچان دی میں اسے کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ پاکستان چھوڑ کر بھارت میں مستقل سکونت کا ارادہ نہیں۔پاکستانی ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ جس میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ خاموشی سے بھارت چلے گئے ہیں اور وہ وہاں مستقل سکونت اختیار کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ 10سال پاکستانی کرکٹ کی خدمت کی لیکن میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت کے بغیر بین الاقوامی کرکٹ سے باہر کر دیا گیا۔واضح رہے کہ دانش کنیریا پر کرکٹ کھیلنے کی تاحیات پابندی عائد ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسیکس کاونٹی کے کرکٹر مرون ویسٹ فیلڈ کو اسپاٹ فکسنگ کی ترغیب دی تھی۔35 سالہ دانش کنیریا نے پابندی کے فیصلے کے خلاف جتنی بھی اپیلیں کیں وہ تمام مسترد ہوگئیں۔انہوں نے61ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 261 وکٹیں حاصل کی ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی اسپنر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…