لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کر کٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے پندرہ بچوں کی کفالت کا ذمہ لے لیا، بچوں نے اوپننگ بیٹس مین کے ساتھ خوب کرکٹ کھیلی اور تحائف بھی وصول کئے۔اپنے فارم ہاؤس پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بے سہارا بچوں کے ساتھ افطاری کی۔افطاری سے قبل احمد شہزاد نے بچوں کے ساتھ اہلیہ سمیت خوب کرکٹ کھیلی اور اپنی اہلیہ کی بالنگ پر آوٹ ہو گئے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان بے سہارا بچوں کی کفالت ان کیلئے باعث فخر ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انضمام الحق سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ان کیلئے بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔