اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے دونوں کھلاڑیوں پر واضح کردیا کہ وہ ڈسپلن کے معاملات ٹھیک کریں ورنہ ٹیم میں منتخب ہونا آسان نہیں ہوگا۔بی بی سی کو دیے گئے انٹر ویو میں انضمام الحق نے کہاکہ مجھ سے پہلے کسی نے بھی کبھی کسی کھلاڑی کو ٹیم سے باہر کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی تاہم میں نے احمد شہزاد اور عمراکمل کو بلا کر ڈسپلن کے بارے میں یہ واضح کردیا کہ وہ اسے ٹھیک کرلیں اگر ایسا نہیں کریں گے تو میرے لیے انھیں ٹیم میں منتخب کرنا آسان نہیں ہوگا۔اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا صرف ایک سوال ہے کہ کیا ٹیم میں ڈسپلن نہیں ہونی چاہیے ورنہ پھر میرے فیصلے کو سراہنا ہوگا۔فٹنس کو ٹیم میں شمولیت کے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں مستقبل میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ فٹنس کا ایک مقررہ معیار پورا سال برقرار رہے اور اس سلسلے میں کوچ مکی آرتھر سے بھی بات کروں گا اور کوئی بھی کرکٹر جو اس معیار پر پورا نہیں اترے گا اس کے انتخاب پر غور نہیں ہوگا۔انضمام الحق نے کہاکہ میں کپتانوں کی ہاں میں ہاں ملانا والا نہیں بلکہ بااختیار چیف سلیکٹر ہوں تاہم مجھے یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ کپتان کو میدان میں جا کر ٹیم کو لڑانا ہے لہٰذا وہ جو کھلاڑی چاہتے ہیں انھیں وہ فراہم کیے جائیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب میں کپتان تھا تو اس وقت میں بھی اپنی پسند کے کھلاڑیوں کیلئے سلیکٹرز سے بات کرتا تھاجو حق میں نے اپنی کپتانی میں استعمال کیا اس سے اب کسی اور کپتان کو کیوں محروم رکھوں۔فواد عالم کو قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ درست نہیں ہے کہ فواد عالم کو نظر انداز کیا گیا ہے، سلیکٹرز کیلئے وہ نئے نہیں لہٰذا جب بھی ضرورت پڑے انھیں بلاسکتے ہیں اس لیے انھیں مایوس نہیں ہونا چاہیے۔
ٹیم کے انتخاب کیلئے یہ اہم کام کروں گا، چیف سلیکٹر نے صاف جواب دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
-
بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، داماد ہی مرکزی ملزم نکلا
-
بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد
-
اداکارہ نادیہ خان کو بیٹے کےساتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا















































