جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

دورہ انگلینڈ ،وہاب ریاض نے خدشات کا اظہارکردیا

datetime 27  مئی‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ انگلینڈ اپنی ہوم کنڈیشنز میں بہت سخت حریف ہے اور ان سے مقابلے کیلئے ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا،ہمارے بلے بازوں میں اس حد تک اسکور کرنے کی قابلیت موجود ہے جس کا بالرز دفاع کر سکیں تاہم اب دیکھنا ہے کہ وہاں کس طرح کی وکٹیں تیار کی جاتی ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں انگلینڈ کی کنڈیشنز کے لحاظ سے خود کو ڈھاکنا ہو گا اور انگلینڈ کے بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے ان کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری بالنگ لائن اپ بہت اچھی ہے جس میں ورائٹی موجود ہے اور اس میں انگلش بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن ہمارے بالرز کیلئے سب سے اہم چیز انگلینڈ کی صورتحال میں جلد از جلد خود ڈھالنا ہے۔یاد رہے کہ وہاب ریاض اس وقت انگلش ٹی ٹونٹی لیگ نیٹ ویسٹ بلاسٹ میں ایسیکس کانٹی کی نمائندگی کیلئے انگلینڈ میں موجود ہیں اور وہاں موجودگی سے انہیں یقینی طور پر انگلش وکٹوں سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم وہاں کی کنڈیشنز اور وکٹوں کا خود کو عادی بنا لیں اور مجھے یقین ہے کہ پاکستانی بالرز انگلش بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار کریں گے۔15ٹیسٹ، 69ایک روزہ اور 20ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے فاسٹ بالرز نے سینئر بلے بازوں مصباح الحق اور یونس خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں بلے باز کئی سالوں سے پاکستان کرکت کیلئے خدمات انجام دیتے ہوئے مکمل ذمے داری کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اظہر علی، اسد شفیق اور سرفراز بھی مستقل کارکردگی دکھا رہے ہیں اور اپنے شاندار کھیل کی بدولت مصباح اور یونس کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے دورہ انگلینڈ کیلئے بلے بازوں کے کردار کو بھی انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ہمارے بلے بازوں کی تیاری بھی بہت اہم ہے، ہمارے بلے بازوں میں اس حد تک اسکور کرنے کی قابلیت موجود ہے جس کا بالرز دفاع کر سکیں تاہم اب دیکھنا ہے کہ وہاں کس طرح کی وکٹیں تیار کی جاتی ہیں۔نئے کوچ مکی آرتھر کے بارے میں سوال پر وہاب نے کہا کہ نئے کوچ کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے کیونکہ یہ سب مختلف طریقوں، سوچ اور نت نئے آئیڈیا کے تحت کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں سے بہترین کام لیتے ہوئے ایک کامیاب کوچ ثابت ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…