اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کپتان ڈیرن سیمی نے ساتھی کھلاڑی کرس گیل کو صاف گو قرار دیدیا

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ساتھی کھلاڑی کرس گیل کو صاف گو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بے باک گفتگو کے باعث میڈیا کا آسان ہدف بن جاتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرن سیمی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے بعد پہلی دفعہ کرکٹ کھیلنے انگلش کاؤنٹی کلب ہمشائر پہنچے ہیں جہاں وہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ڈیرن سیمی نے کہاکہ میرے خیال میں لوگ کرس گیل کو بلاوجہ نشانہ بنا رہے ہیں وہ میری ٹیم کے ایسے ساتھی ہیں جن کی میں تعریف اور احترام کرتا ہوں، وہ فطری کپتان ہیں۔ویسٹ انڈیز کو دو دفعہ ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چمپئن بنانے والے سیمی نے کہا کہ گیل میرے لیے سب سے پہلے کرکٹ ہیرو اور محظوظ کرنے والے شخص ہیں تاہم لوگ بلاوجہ ان پرتنقید کرتے ہیںآسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن رینیگیڈز نے کرس گیل کو نئے سیزن میں ٹیم کا حصہ نہ بنانے کا اعلان کیا تھا جہاں گزشتہ سیزن میں انھیں خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کے الزام میں جرمانہ بھی کیا گیا تھا جبکہ دیگر ٹیموں نے ان کو لینے سے انکار کیا ۔سیمی نے اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میں کرکٹ کے میدان میں ان کی خدمات پر کرس گیل کی ہمیشہ حمایت کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں مانتا ہوں کہ ہمارے اوپر ذمہ داری ہے اور لوگ دیکھتے ہیں تاہم میرے خیال میں کرس گیل بعض اخباروں کی سرخیوں کا نشانہ ہوتے ہیں۔ڈیرن سیمی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے حکام اور کھلاڑیوں کو دعوت دی کہ وہ اپنی انا کو قربان کرکے خطے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کریں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…