اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ایسا کیا ہوا کہ جاوید میانداد کو مینڈک کھانے پڑے

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹرز کی تعلیمی قابلیت کا معاملہ زوروں پر ہے، اس معاملے پر سوشل میڈیا میں بھی بحث و مباحثے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماضی بھی انگریزی زبان سے عدم واقفیت کی وجہ سے قومی کرکٹرز کو مسائل کا سامنا رہا ہے۔ آج بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی انگریزی میں بات کرنے سے کتراتے نظر آتے ہیں۔ انگریزی زبان سے عدم واقفیت کی وجہ سے جاوید میانداد کو بھی دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔1976-77 ءمیں دورہ ویسٹ انڈیز کے موقع پر جاوید میانداد ساتھی کرکٹر ہارون الرشیداور سرفراز نواز کے ہمراہ ہوٹل میں ڈنر کرنے گئے۔ ڈنر کیلئے جب انہیں مینیو کارڈ دکھایا گیا تو انہوں نے ایک ڈش کے طور پر ”ماؤنٹین چکن“ کا آرڈر بھی دے دیا۔ جاوید میانداد ماؤنٹین چکن کو عام چکن سمجھے۔ جب جاوید میانداد اور ہارون الرشید کھانا ختم کر چکے تو سرفراز نواز نے ان سے پوچھا کہ آپ کو پتہ ہے کہ آپ نے ڈنر میں کیا کھایا؟ میانداد اور ہارون الرشید سمجھے کہ سرفراز نواز مذاق کر رہے ہیں اورانہوں نے ویٹر کو بلا کر پوچھا کہ ماؤنٹین چکن کیا ہے۔ ویٹر نے جواب دیا کہ ماؤنٹین چکن ایک مخصوص کیریبئن مینڈک ہے۔ یہ سننا تھا کہ میانداد اور ہارون الرشید کو شدید متلی ہونے لگی اور انہوں نے قے کر دی۔‎



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…