جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

یورو کپ پردہشت گرد حملے ،فرانس کے اعلان نے ہلچل مچادی

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(آئی این پی)یورو کپ پردہشت گرد حملے ،فرانس کے اعلان نے ہلچل مچادی، فرانس نے آئندہ ماہ ہونے والے یورو کپ میں 60ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران دہشت گردوں حملوں سے بچنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔فرانس کے وزیر داخلہ نے یہ بیان ہفتے کو پیرس کے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے ہنگامے کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد جاری کیا۔پیرس کا مذکورہ اسٹیڈیم یورو کپ کے افتتاحی میچ کے ساتھ ساتھ فائنل کی بھی میزبانی کرے گا۔فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ کیزے نیوو نے کہا کہ ہفتے کو ہونے والے واقعے کی تحقیقات کی جائے گی اور یورو کپ سے قبل اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ یورو سب سے بڑا میلے کا اجتماع ہو لیکن ہم فرانسیسی لوگوں کو سچ بتانا چاہتے ہیں۔ صفر فیصد احتیاط کا مطلب 100 خطرہ ہے لیکن 100 فیصد احتیاط کا مطلب صفر فیصد خطرہ نہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم دہشت گرد حملے سے بچنے کیلئے تمام اقدامات کریں گے اور کوئی بھی جوابی کارروائی کرنے کیلئے تیار ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں خودکش بمباروں نے پیرس میں حملہ کر دیا تھا اور حکام اس طرح کے کسی بھی واقعے سے بچنے کیلئے 60ہزار پولیس اہلکار تعینات کریں گے۔انہوں نے کاہ کہ ابھی تک ایونٹ یا فٹبال کو کوئی خاص خطرہ نہیں لیکن ہم کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…