اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرس گیل کو مہنگی پڑ گئی،وہ ہوگیا جو وہم و گمان میں بھی نہ تھا

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(این این آئی)خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرس گیل کو مہنگی پڑ گئی،وہ ہوگیا جو وہم و گمان میں بھی نہ تھا،آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کی ٹیم میلبورن رینیگیڈز نے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل کو رواں سیزن کیلئے ٹیم میں شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق میلبورن رینی گیڈز کے چیف ایگزیکٹیو اسٹورٹ کوونٹری نے بتایا کہ ہم اپنی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعلان جلد ہی کریں گے اور ان میں کرس گیل شامل نہیں۔میلبورن رینیگیڈز کے اس فیصلے کے ساتھ ہی کرس گیل کے بگ بیش میں شرکت کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں کیونکہ دیگر ٹیموں نے غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرلیا ہے جبکہ کچھ ٹیموں کو گیل کے حصول پر دلچسپی نہیں ۔کرس گیل بگ بیش لیگ کے گزشتہ سیزن میں خاتون صحافی کے ساتھ ناشائستہ گفتگو کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنے تھے جس پر انھیں معافی بھی مانگنا پڑی تھی جبکہ ان پر جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) میں کرس گیل رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں جہاں وہ حال ہی میں ایک دفعہ پھر اسی طرح کے الزامات کی ذد میں آئے ۔کرس گیل نے بگ بیش میں شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سب کچھ بھلا کر ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا جانا چاہتے ہیں۔بگ بیش کے گزشتہ سیزن میں انھوں نے 32.5 کی اوسط سے 260 رنز بنائے تھے اور نمایاں کارکردگی 17 گیندوں پر 56 رنز تھی ٗ یوراج سنگھ کا 12 گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا تھا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…