پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کیلئے 21کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

datetime 25  مئی‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی)پاکستان کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کیلئے لگائے جانے والے اسکل کیمپ کیلئے 21کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا اور عمر اکمل، احمد شہزاد اور شاہد آفریدی تربیتی کیمپ کے بعد دورے کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں لگائے جانے والے اسکل کیمپ کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جہاں انہی کھلاڑیوں میں سے طویل دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں شان مسعود، خرم منظور، سمیع اسلم، محمد حفیظ، اظہر علی، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، افتخار احمد، آصف زاکر، اکبر الرحمان، محمد عامر، راحت علی، سہیل خان، احسان عادل، عمران خان، جنید خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد، محمد رضوان۔وہاب ریاض ساتویں بالر رہیں اور اگر دورے کیلئے ان کا ٹیم میں انتخاب کیا گیا تو وہ انگلینڈ میں ہی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔انضمام الحق نے کہا کہ محمد حفیظ کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے اور جلد ان کی اسکین رپورٹ آ جائے گی، اگر وہ فٹ نہ ہوئے تو ان کی جگہ کسے شامل کرنا ہے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 27 مئی کو کاکول میں کیمپ ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو دو دن آرام دیا جائے گا جس کے بعد 30مئی سے ایک ہفتے پر محیط اسکل کیمپ شروع ہو گا جو پانچ جون تک جاری رہے گا۔انضمام نے اے ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اے ٹیم بہت سے ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جو ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میں بھی ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں اور ان کے پاس انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو کر خود کو منوانے اور قومی ٹیم میں جگہ بنانے کا اچھا موقع ہے۔17کھلاڑیوں پر مشتمل اے ٹیم کے اسکواڈ میں شرجیل خان، فرخ زمان، جہان علی، زاہد علی، سعود شکیل، بابر اعظم، عمر صدیق، عبدالرحمان مزمل، محمد نواز، حسن علی، میر حمزہ، محمد عباس، عزیزاللہ، بلاول بھٹی، محمد اصغر، شاداب خان، محمد حسن شامل ہیں ۔ٹیم میں آل راؤنڈرز شامل نہ کرنے کے حوالے سے سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ ہمیں اس وقت آل رانڈرز کی کمی کا سامنا ہے، ماضی میں ہمیں عبدالرزاق اور اظہر محمود کی شکل میں بہترین آل رانڈرز دستیاب تھے لیکن اس وقت ہمیں آف اوپنرز کی طرح کوئی اچھا آل رانڈر دستیاب نہیں۔یاسر شاہ کی فٹنس کے بارے میں انضمام کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یاسر اسکل کیمپ میں آ سکتا ہے اور سات سے آٹھ دن میں مکمل فٹنس حاصل کر لے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ بابر اعظم کو چار روزہ مچز کا زیادہ تجربہ نہیں، وہ بہت زبردست نوجوان کھلاڑی ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ اس کو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں موقع فراہم کریں جبکہ قومی ٹیم کی مڈل آرڈر کو دیکھتے ہوئے فواد عالم کی ابھی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی لیکن جب بھی ضرورت پڑی تو انہیں ٹیم میں ضرور شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کپتانوں اور کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کی اور میری کوشش ہے کہ مکی آرتھر کے آںے کے بعد کوچ اور کپتان کے ساتھ بیٹھ کر ٹیم کا انتخاب کیا جائے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ ایبٹ آباد میں کیمپ بہت اچھا تھا، سب سے اچھی بات یہ تھی کہ کھلاڑی بھی اس سے لطف اندوز ہو رہے تھے اور میں فوج کے ٹرینرز کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے ہماری ٹیم کے ساتھ بہت سخت محنت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…