جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

کرس گیل کے مداحوں کیلئے بری خبر، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
میلبورن(این این آئی)آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کی ٹیم میلبورن رینیگیڈز نے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل کو رواں سیزن کیلئے ٹیم میں شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق میلبورن رینی گیڈز کے چیف ایگزیکٹیو اسٹورٹ کوونٹری نے بتایا کہ ہم اپنی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعلان جلد ہی کریں گے اور ان میں کرس گیل شامل نہیں۔میلبورن رینیگیڈز کے اس فیصلے کے ساتھ ہی کرس گیل کے بگ بیش میں شرکت کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں کیونکہ دیگر ٹیموں نے غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرلیا ہے جبکہ کچھ ٹیموں کو گیل کے حصول پر دلچسپی نہیں ۔کرس گیل بگ بیش لیگ کے گزشتہ سیزن میں خاتون صحافی کے ساتھ ناشائستہ گفتگو کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنے تھے جس پر انھیں معافی بھی مانگنا پڑی تھی جبکہ ان پر جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) میں کرس گیل رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں جہاں وہ حال ہی میں ایک دفعہ پھر اسی طرح کے الزامات کی ذد میں آئے ۔کرس گیل نے بگ بیش میں شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سب کچھ بھلا کر ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا جانا چاہتے ہیں۔بگ بیش کے گزشتہ سیزن میں انھوں نے 32.5 کی اوسط سے 260 رنز بنائے تھے اور نمایاں کارکردگی 17 گیندوں پر 56 رنز تھی ٗ یوراج سنگھ کا 12 گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…