اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

میں لڑکیوں پر نہیں لڑکیاں مجھ پر مرتی ہیں،کرس گیل کے صبر کا پیمانہ لبریز،بہت کچھ کہہ دیا

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی)ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل تنقید کرنے والوں پر برس پڑے۔ کہتے ہیں مجھ پر تنقید کرنے والے پہلے خود سدھر جائیں، وہ لڑکیوں پر نہیں لڑکیاں ان پر مرتی ہیں۔خآتون رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی پر کرس گیل بولے وہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ نہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فن ہے اور انھوں نے بھی خاتون رپورٹر سے صرف مزاق کیا تھا۔ انہوں نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے دیگر کھلاڑیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔کرس گیل ایک میچ کے دوران خاتون رپورٹر سے معنی خیز جملے کہنے پر خاصی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔ انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے بھی ان کی اس حرکت پر طنزیہ فقرے کہے تھے۔ کرس گیل نے ان کے جملوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک میچ کے دوران دوائیں استعمال کر چکے ہیں۔آسٹریلیا کے سابق کرکٹر این چیپل جو کرس گیل پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں، بھی کرس گیل کے غصے کا نشانہ بنے۔ کرس گیل نے کہا کہ جو شخص میچ کے دوران ایک میچ آفیشل پر حملہ کر سکتا ہے وہ کسی دوسرے پر پابندی کا مطالبہ کیسے کر سکتا ہے۔آسٹریلیا ہی کے سابق کرکٹر کرس روجر کے لیے انہوں نے کہا کہ وہ مجھ پر تنقید کر رہا ہے۔ کیا وہ ان پارٹیز کو بھول گئے جہاں انہوں نے میرے ساتھ شرکت کی۔خاتون رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی پر کرس گیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاتون رپورٹر سے صرف مذاق کیا تھا۔ جو لوگ مجھ پر تنقید کر رہے ہیں وہ دودھ کے دھلے نہیں۔ کرس گیل پر حال ہی میں ایک اور خاتون رپورٹر نے الزام لگایا ہے کہ انٹرویو کے دوران انہوں نے خاتون سے نازیبا فقرے کہے۔ اس سے قبل ایک میچ کے دوران لائیو خاتون رپورٹر کو ڈنر کی پیشکش کرنے پر کرس گیل کو جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…