لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپنر محمد حفیظ سے ان کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان کے حوالے سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تعلیم نے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف ڈگریاں رکھنا ہی کافی نہیں ہوتا ، انہیں ٹیسٹ کرکٹر ہونے پر فخر ہے اور یہی ان کی ڈگری ہے۔ذرائع کے مطابق حفیظ کے اس ٹویٹ سے ایسا تاثر ابھرا جیسے انہوں نے چیئر مین پی سی بی شہریار خان کے ا س بیان کے جواب میں یہ ٹویٹ کیا ہے جس میں شہریار خان نے ملکی کرکٹ کی تباہی کی وجہ کھلاڑیو ں کا اعلی تعلیم یافتہ نہ ہونا قرار دیا تھا۔