پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹی وی چینلز کے خلاف ایسے معروف کرکٹر نے بڑا قدم اُٹھالیا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ نے ملکی ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرامیں اپنی شکایت درج کرادی ،پیمرا نے بھی معاملے کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔پیمرامیڈیاڈیپارٹمنٹ کا کہناہے کہ محمد حفیظ گزشتہ ہفتے اسلام آبادمیں پیمراحکام سے ملے اور یہ معاملہ اٹھایاکہ کچھ چینلز نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے ان پر الزام تراشی کی۔اس موقع پر محمد حفیظ نے کہاکہ میں ہمیشہ پوری ایمانداری کے ساتھ اور پاکستان کے سفیر کے طورپر کھیلا ہوں مگر من گھڑت کہانیاں میرے امیج کو خراب کررہی ہیں اور اس سلسلے کو فوری روکنا چاہیے ۔پیمرانے محمد حفیظ کو یقین دہانی کرادی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔واضح رہے کہ محمد حفیظ رواں سال فروری میں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایشیا ء کپ2016 کے دوران ران کی ہڈی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے مگر دردکش انجکشن لگواکرکھیلتے رہے تاہم بعدازاں بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈٹی ٹونٹی کے آخری دومیچز نہیں کھیل پائے تھے۔آخری دونوں میچوں میں نہ کھیلنے کو پاکستانی ٹی وی چینلز نے ڈرامہ قرار دیتے ہوئے محمد حفیظ پر الزام لگایاتھا کہ وہ کپتان آفریدی کوناکام بنانے کیلئے جان بوجھ کر باہر بیٹھے تھے۔اس حوالے سے بتایاگیاہے کہ دردکے باوجود محمد حفیظ کھیلنا چاہتے تھے تاہم فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد مینجمنٹ نے انہیں باہربٹھایا کیونکہ وہ صحیح سے دوڑتک نہیں پارہے تھے۔ٹیم ذرائع کا کہناہے کہ محمد حفیظ کی انجری جعلی نہیں تھی اور نہ ہی کوئی بہانہ بنایاتھا۔ہمیں تو محمد حفیظ کے جذبے کی تعریف کرنی چاہیے کہ وہ تکلیف کے باوجود بھی کھیلتے رہے اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میچز بھی کھیلنا چاہتے تھے۔ان پر جعلی انجری کا الزام لگانا سراسربہتان اور بغض وکینہ کی نشاندہی کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…