ڈھاکا(آن لائن)بنگلا دیش میں ایک دوستانہ میچ کے دوران میں وکٹ کیپر کو سٹمپ مار مار کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول وکٹ کیپر کے اشاروں نے بیٹسمین کو مشتعل کر دیا تھا۔ آو¿ٹ ہونے پر فوری طور پر اشتعال میں آ کر وکٹ کیپر کے سر پر سٹمپ سے حملہ کر دیا۔ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں دو ٹیموں کے درمیان برادرانہ میچ جاری تھا۔ میچ میں بلے بازی کر رہے ایک کھلاڑی نے آو¿ٹ ہونے پر مشتعل ہو کر اپنی حریف ٹیم کے وکٹ کیپر بابل شکدر کے سر سٹمپ مار دی جس سے وہ موقع پر ہی گراو¿نڈ میں گر گیا تاہم بعد ازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد بلے باز موقع سے فوری طور پر فرار ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر گزشتہ گیندوں پر بلے باز کو آو¿ٹ نہ دینے اور نو بال قرار دینے پر ایمپائر کو طنزیہ اشارے کرتا رہا تھا۔ اس کا خیال تھا کہ ایمپائر اس ٹیم کی حمایت کر رہا ہے۔ ۔