ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پا کستان کے مشہور کھلا ڑی کو خطر ناک دھمکیا ں دی جا رہی ہے جا نئے کس کا م کے کیلئے

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کا انکشاف ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں شرجیل خان کا کہنا ہے کہ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے کافی دنوں سے دھمکی آمیز کال موصول ہورہی ہے 2لاکھ روپے بھتہ مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھمکی دینے والے نامعلوم افراد میرا فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کر ہے ہیں، جبکہ دھمکی دینے والا شخص انہیں یہ کہہ کر بلیک میل کر رہا ہے کہ وہ ان کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرے گا، اس لیے میرے مداح کسی بھی ایسی ویڈیو پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا ہے دھمکی آمیز ٹیلی فون کرنے والے میرا نام خراب کرنا چاہتے ہیں، عوام سے اپیل کی کہ ان سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والی کسی بھی ویڈیو کو مصدقہ نہ سمجھا جائے۔ دوسری جانب پی سی بی نے شرجیل خان کو دھمکی آمیز فون موصول ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے اینٹی کرپشن یونٹ کو قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ شرجیل کو پہلے پی سی بی سے رابطہ کرنا چاہیے تھا تاکہ دھمکیوں سے پہلے ہی معاملے کا تدارک کرلیتے تاہم اب بھی معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جلد معاملے کی تہہ طے پہنچ جائینگے ۔شرجیل خان نے 2013 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور وہ رواں سال ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ ۔#/s#



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…