پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلمان خان کی شعیب اختر سے انوکھی فرمائش، جان کر آپ بھی فخر کریں گے

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ میں اپنے کیریئر کے دوران جتنی محنت سے کھیلا ہوں وہ صرف میں جانتا ہوں یا میری ماں جانتی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق شعیب اختر نے بتایا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ہمارے لڑکوں کو پیسے ملے  یہ بہت زبردست آئیڈیا ہے اور میں پی ایس ایل کا مستقبل شاندار دیکھتا ہوں پاکستان ٹیم میچ نہ بھی جیتے تو خیر ہے تاہم لڑنے والی بن جائے تو کافی ہے لڑکوں میں جذبہ ہے مگر انہیں ویڑن کا بھی پتا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا میں پاکستانی ٹیلنٹ کی بہت زیادہ قدر کی جاتی ہے اور بالی ووڈ سٹارز کے اند ر کرکٹر چھپا ہوا ہے  بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے مجھ سے فرمائش کی کہ اپنی تیز ترین گیند کی تصویر لاکر دو جو میں نے اپنے والد کے کمرے میں لٹکانی ہے اور ان کے والد سلیم خان کے کمرے میں آج بھی میری تصویر لگی ہوئی ہے ۔قومی ٹیم کے نئے کوچ مکی آرتھر کے حوالے سے شعیب اختر نے کہاکہ مکی آرتھر کے کئی تنازعات رہے ہیں ماضی میں ان کو پاکستان کی طرف سے قانونی نوٹس بھی بھیجا جاچکا ہے تاہم پھر بھی ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔پروگرام کے دوران میزبانوں کے ہمراہ سیلفی لیتے ہوئے شعیب اختر نے سیلفی کنگ احمد شہزاد کو بھی رگڑا لگادیا اور کہنے لگے احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میری ٹیم میں سلیکشن ہو یا نہ ہو میں سیلفی لینا نہیں چھوڑوں گا۔موسیقی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ حج کرنے سے پہلے موسیقی سنتا تھا تاہم اب کوئی بھی فیورٹ سنگر نہیں ہے اور نہ ہی موسیقی سنتا ہوں ، اب صرف بیوی کی باتیں سنتا ہوں اپنی کرکٹ کے دوران بہت زیادہ محنت کیا کرتا تھا اور میری محنت کے بارے میں میری ماں جانتی ہے یا میں جانتا ہوں۔ اتنی محنت کے بعد پاک بھارت میچ کے دوران سٹیڈیم میں رش کی وجہ سے جوش بڑھ جاتا تھا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…