ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمدحفیظ اور شاہد آفریدی کے انکار نے ہلچل مچادی

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) محمدحفیظ اور شاہد آفریدی کے انکار نے ہلچل مچادی-ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاید خان آفریدی نے انجری کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے جانے والے فٹنس کیمپ میں شرکت سے معذرت کر لی ۔دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی انجری کے سبب کیمپ میں شریک ہونے سے معذرت کر لی ہے-پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایبٹ آباد میں فوج کی زیر نگرانی بوٹ کیمپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایک فٹنس کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا انعقاد 8 سے 12 مئی تک ہو گا۔ ایبٹ آباد میں لگنے والے تربیتی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں نام شامل نہ ہونے کے باوجود سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ دینے کیلئے بلایا گیا تھا جن میں شاہد آفریدی سمیت دیگر کا نام شامل تھا۔ ان کھلاڑیوں نے 11 مئی کو فٹنس ٹیسٹ دینا تھا تاہم اب شاہد آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ میں شرکت سے تحریری معذرت کرلی ہے۔سابق کپتان نے ٹوئٹر پر دیئے گئے پیغام میں اپنی عدم دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’انہوں نے پی سی بی کو بتا دیا تھا کہ وہ ٹخنے میں تکلیف محسوس کر رہے ہیں اس لیے فٹنس کیمپ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ میں انگلش کاؤنٹی میں ہیمپشائر کی نمائندگی کیلئے مکمل فٹنس حاصل کرنا چاہتا ہوں ۔واضح رہے کہ انضمام الحق کی زیر سربراہی پی سی بی کی نئی بنائی جانے والی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس کیمپ لگانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔تاہم دورے کے لیے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کا نام شامل نہیں تھا۔سلیکشن کمیٹی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی اس فٹنس کیمپ میں شرکت لازمی ہے۔ لیکن اگلے دو سال تک آفریدی کی کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیت کے باعث قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات انتہائی کم ہونے کے سبب ہو سکتا ہے کہ انہوں نے کیمپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہو۔ واضح رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی رواں ماہ کے اختتام پر کاؤنٹی کھیلنے کیلئے برطانیہ جائیں گے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی انجری کے سبب کیمپ میں شریک ہونے سے معذرت کر لی ہے۔ اسی طرح مصباح الحق بھی عمرے کی ادائیگی کے سبب کیمپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ گھٹنے کے پٹھوں میں انجری ہے اور یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کب تک فٹنس حاصل کر پاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے گھٹنے کی انجری کو چھ ہفتے گزر چکے ہیں، بحالی کا عمل جاری ہے لیکن ابھی تک سو فیصد ریکوری نہیں ہوئی لہٰذافٹنس کیمپ میں شرکت نہیں کر سکوں گا۔حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ ایبٹ آباد میں ہونے والے بوٹ کیمپ میں جائیں گے اور کوشش کریں گے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کر سکیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…