جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی کبڈی ٹیم کو واپسی پر واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کبڈی ٹیم کلیئرنس کے بعد واہگہ بارڈر پر پہنچی تھی ، بھارتی کبڈی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے لے پاکستان آئی ، بھارتی کبڈی ٹیم کو واپسی پر واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا ۔روکنے کی وجہ کیا بنی ؟ سیکورٹی خدشات یا کچھ اور ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی کبڈی ٹیم تیسرے ایشیائسرکل سٹائل کبڈی کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر مسلسل دوسری بار ایشیاء کبڈی کپ جیت تھا ۔فائنل معرکے میں پاکستان نے بھارت کو 31پوائنٹس کے مقابلے میں 50پوائنٹس سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا،پاکستانی کبڈی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ،ٹورنامنٹ میں بھارت نے دوسری اور ایران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واہ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل معرکہ پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا،فیصلہ کن معرکے میں دلچسپ مقابلہ ہوا،میچ میں پاکستان نے میچ کے آغاز سے ہی اپنی برتری قائم رکھی ،میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان کو بھارت پر 15 پوائنٹس کے مقابلے پر 24پوائنٹس کی برتری حاصل تھی ،پاکستان کبڈی ٹیم نے میچ ختم ہونے تک اپنی برتری کو برقرار رکھا اور بھارت کو31پوائنٹس کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے شکست دیکر مسلسل دوسری بار ایشیاء کبڈی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ٗپاکستان کی جانب سے مانا جٹ،شفیق چشتی ،وقاص بٹ،بلال محسن ڈھلوں ،رانا محمد عاطف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔قبل ازیں کھیلے گئے میچ میں ایران نے افغانستان کو 14 پوائنٹس کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 6ممالک نے شرکت کی جس میں بھارت ،افغانستان،ایران،سری لنکا اور نیپال نے شرکت کی،ٹورنامنٹ 2مئی سے 6مئی تک واہ سپورٹس کمپلیکس میں جاری رہا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2دفعہ ایشیائکبڈی کپ کھیلا گیا جس میں ایک مرتبہ پاکستان اور ایک بار بھارت نے فتح حاصل کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…