ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سلمان بٹ ، آصف اور محمد عامر، حیرت انگیز اعلان ہوگیا

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )سلمان بٹ ، آصف اور محمد عامر،شہریارخان نے حیرت انگیز اعلان کردیا،کہتے ہیں سب سے پہلے سلمان بٹ ، آصف اور محمد عامر کی دورہ انگلینڈ کیلئے سلیکشن ہونی ہے جسکے بعد دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائیگا،کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی اس حوالے سے بورڈ آف گورنرزسے مشاورت کی جائے گی،سب سے پہلے سلمان بٹ ، آصف اور محمد عامر کی دورہ انگلینڈ کیلئے سلیکشن ہونی ہے جسکے بعد دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے ،یہ اطلاعات ہیں کہ محمد عامر کو انگلینڈ کی طرف سے معافی ملنے کا امکان ہے جبکہ باقی دونوں کھلاڑیوں کا مسئلہ ہوگا ،اگر ایک بڑا کھلاڑی غلطی تسلیم کرے تو معاف کر دینا چاہیے ،یونس خان کی معذرت پر میں نے انہیں معاف کر دیا ،ویسٹ انڈیز پاکستان سے گلابی گیند کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر رضامند ہو گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان واپڈا اور پی سی بی کے زیر اہتمام لگنے والے فیلڈنگ اینڈ فٹنس کیمپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شہر یار خان نے کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی اس لئے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس پرزیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے ۔اسی لئے دورہ انگلینڈ سے قبل ایبٹ آباد میں لگنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے بوٹ تربیتی کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔شہر یار خان نے کہا کہ ایک بڑا کھلاڑی غلطی تسلیم کرے تو معاف کر دینا چاہیے ۔یونس خان ایک بڑا کھلاڑی ہے اورجب اتنے بڑے کھلاڑی نے معافی مانگ لی تو اسے معاف کرکے پاکستان کپ میں شرکت کی اجازت دی ۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد کا واقعہ معمولی نوعیت کا ہے تاہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے سلمان بٹ ،محمد عامر اورمحمد آصف کیلئے انگلینڈ کے ویزا میں پیچیدگیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے پہلے تو انہیں دورہ انگلینڈ کے لئے منتخب ہونا ہے اور باقی معاملات بعد کے ہیں۔ اس طرح کی اطلاعات مل رہی ہیں کہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا عامر کو معاف کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن باقی دونوں کھلاڑیوں کا مسئلہ ہوگا ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان سپر لیگ میں اگر اس میں پانچ کی بجائے چھ ٹیمیں بھی ہوجائیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔انہوں نے گورننگ بورڈ کے ممبر ظفر محمود کی طرف سے چیف سلیکٹر کی تقرری میں ہونے والے اعتراض پر لکھے گئے خط کے سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے بہت اچھا خط لکھا ہے لیکن گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اسے سامنے رکھا جائے گا اور اس معاملے کو حل کر لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی گورننگ بورڈ کی منظور ی کے بعد کرکٹ کمیٹی کا جلد ہی اعلا ن کر دیا جائے گا ۔سکول کی سطح پر 16ریجنز کا ٹورنامنٹ جلد ہوگا ۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی طرف سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ابھی ای میل نہیں دیکھی لیکن مجھے بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم گلابی گیند سے ایک ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلنے کے لئے تیار ہے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…