ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مالنگا کا کیریئرخطر ے میں پڑ گیا ، شوکاز نو ٹس جا ری

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک ) لسیتھ مالنگا کا کیریئر فٹنس مسائل اور تنازعات کی دلدل میں ڈوبنے لگا، بغیر اجازت آئی پی ایل کھیلنے جانے پر سری لنکا بورڈ نے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے مگر اب فٹنس مسائل اور بورڈ سے جھگڑے کی وجہ سے ان کا انٹرنیشنل کیریئر ہی خطرات کی زد میں دکھائی دے رہا ہے۔ انھوں نے جمعے کو آئی پی ایل میں اپنی ٹیم ممبئی انڈینز کو جوائن کیا تھا جس پر سری لنکا کرکٹ بورڈ چراغ پا ہوگیا کیونکہ انھوں نے ایونٹ میں شرکت کیلیے حکام سے اجازت ہی نہیں لی تھی جنھوں نے پہلے لیگ میں مالنگا کی شمولیت کو فٹنس کلیئرنس سے مشروط کیا تھا،بورڈ نے انھیں اب شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایات نظر انداز کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔
مالنگا کی مشکلات صرف یہیں تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ ممبئی انڈینز کے ڈاکٹروں نے ان کے گھٹنے کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد ان کے رواں آئی پی ایل ایڈیشن میں کھیل پانے کا امکان ہی مکمل طور پر رد کردیا، صرف یہی نہیں اب فاسٹ بولر سری لنکا کے آئندہ دورہ انگلینڈ کیلیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ ان کے کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے کا بھی امکان دکھائی نہیں دے رہا۔
مالنگا بھارت سے سرجھکائے سری لنکا واپس لوٹ چکے ہیں جہاں پر اب انھیں بورڈ کے میڈیکل پینل کے سامنے بدھ کے روز پیش ہونا ہے جس میں ان کی تکلیف کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا انھیں سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں، اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ میڈیکل پینل کی سفارش پر ہی کیا جائے گا۔یاد رہے کہ مالنگا کے بورڈ کی موجودہ انتظامیہ سے تعلقات زیادہ اچھے نہیں، انھیں ایشیا کپ میں من مانیوں کی وجہ سے ورلڈ ٹوئنٹی 20 سے قبل کپتانی سے معزول کردیا گیا تھا جس کے جواب میں مالنگا نے اسکواڈ کا حصہ ہونے کے باوجود فٹنس مسائل کو وجہ بناتے ہوئے ایونٹ میں کھیلنے سے ہی معذرت کرلی تھی۔

یہ گنیں دے کرپولیس کو بھیج دیاگیا۔ تو پھر ان اہلکاروں نے مرنا ہی ہے۔۔۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…