ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

محسن خان کو چنگ کی دو ڑ سے با ہر ، قو می کر کٹ ٹیم کا نیا کو چ کو ن ہو گا ؟پتہ چل گیا

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک )محسن حسن خان کوچنگ کی دوڑ سے باہر ہو گئے، شہریارخان کے کہنے پر وہ نجم سیٹھی سے اپنے ’’معاملات ٹھیک ‘‘ کرنے پر آمادہ تھے مگر عوامی سطح پر معذرت سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ اوپنر محسن خان کو چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے چیف سلیکٹر بننے کی پیشکش کی تھی مگر انھوں نے اسے قبول نہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ کوچ کی صورت میں گیا تھا اب وہی بن کر واپس آئوں گا، شہریارخان ان کیلیے نرم گوشہ رکھتے ہیں، انھوں نے کوچنگ کی پوسٹ سونپنے کا بھی سوچا مگر ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے محسن خان سے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔
سابق کرکٹر نے ٹی وی پر کئی بار انھیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، چیئرمین بورڈ نے محسن کو مشورہ دیا کہ وہ نجم سیٹھی سے اپنے ’’معاملات ٹھیک‘‘ کر لیں تاکہ کوچ بنانے کی راہ ہموار ہو جائے۔ وہ اس پر تیار بھی ہو گئے لیکن پھر ایگزیکٹیو کمیٹی چیف نے عوام سطح پر معذرت کا مطالبہ کیا تو محسن خان آمادہ نہ ہوئے، الٹا انھوں نے ایک اور پریس کانفرنس کر دی جس میں کوچ کی تلاش کے طریقہ کار پر ہی سوال اٹھا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اب محسن خان کے کوچ بننے کا امکان تقریباً ختم ہو گیا ہے، شہریارخان انھیں مزید سپورٹ کرنے کو تیار نہیں ہیں، سابق کرکٹر عاقب جاوید بھی بورڈ سے ناراض ہو گئے اور اب درخواست نہیں دیںگے،ان دونوں کے سوا کوئی ہائی پروفائل امیدوار نظر نہیں آتا، یوں اس بات کا امکان روشن ہے کہ نیا کوچ کوئی غیرملکی ہی ہو، کوچ ہنٹ کمیٹی میں شامل سابق کرکٹرز وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی اسی کے حق میں ہیں، البتہ چیئرمین بورڈ نے ان سے کہا ہے کہ ابھی سے ذہن نہ بنائیں، درخواستیں جمع ہو جائیں تو ملکی ہو یا غیرملکی میرٹ پر کسی کے تقرر کی سفارش کریں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…