جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کپ کا انعقا د ، 5 کپتانوں نے اپنی اپنی ٹیم کا انتخاب کرلیا

datetime 13  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کپ کے لئے پاکستان کے 75 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا جنہیں 5 مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کپ کے نام سے ایک اور ٹورنامنٹ کرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں، ایونٹ 19 اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہوگا جس میں چاروں صوبوں اور وفاق پر مشتمل پانچ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ یہ ایونٹ پینٹگولر کپ کی جگہ لے گا، باقی سب کچھ پرانا ہے مگر نئی چیز یہ ہوئی کہ اس بار روایتی انداز میں ٹیموں کی سلیکشن کے بجائے پہلے سے اعلان کردہ کپتانوں اور کوچزکو اختیار دیا گیا کہ وہ ڈرافٹنگ میں 150 پلیئرز میں سے 15، 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں۔ اس طرح پانچ ٹیموں نے مجموعی طور پر 75 پلیئرز کا انتخاب کیا۔ ڈرافٹنگ کے لئے لاہور میں تقریب ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور نجم سیٹھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
پنجاب ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کو بطور اوپنر اپنی ٹیم کیلیے منتخب کیا، اسی جرم میں سابق ٹیسٹ کپتان کا ساتھ دینے والے فاسٹ بولر محمد آصف بھی فہرست میں شامل تھے مگر حیران کن طور پر کسی بھی ٹیم نے انھیں اپنا نہیں بنایا،ان کے ایک اور ساتھی محمد عامر سندھ کی ٹیم کا حصہ بنے۔ شاہد آفریدی ایونٹ کے موقع پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے جا رہے ہیں، پیسر وہاب ریاض بھی دستیاب نہیں، محمد حفیظ انجری مسائل کی وجہ سے ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔
فیڈرل کیپیٹل ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے شرجیل خان، ناصر جمشید، افتخار احمد، آصف ذاکر، حماد اعظم، سرمد بھٹی، کامران اکمل، عمران خالد، ظفر گوہر، محمد سمیع، محمد عرفان، حسن علی، محمد عباس اور انڈر19 ٹیم سے ارسلان شیخ کا انتخاب کیا۔
سندھ کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے خرم منظور، سمیع اسلم، محمد وقاص، صہیب مقصود، خالد لطیف، فواد عالم، سعد علی، عماد وسیم، انور علی، بلال آصف، محمد عامر، سہیل خان، رومان رئیس اور انڈر19 ٹیم سے حسن خان کا انتخاب کیا۔
بلوچستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اویس رضا، رمیز راجا جونیئر، بابر اعظم، عمر اکمل، شاہد یوسف، محمس حسن، محمد نواز، سہیل تنویر، جنید خان، بلاول بھٹی، عمرگل، اسامہ میر، سعید اجمل اور انڈر 19 سے عمران خان جونیئر کا انتخاب کیا۔
خیبرپختونخوا کے کپتان یونس خان نے احمد شہزاد، فخر زمان، رمیز عزیز، نوید یاسین، مصدق احمد، بسمہ اللہ خان، فہیم اشرف، راحت علی، عزیز اللہ، صدف مہدی، یاسر شاہ، محمد اصغر، زوہیب خان اور انڈر 19 سے حیات اللہ کا انتخاب کیا۔
پنجاب ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے محمد رضوان، سلمان بٹ، شان مسعود، اسد شفیق، آصف علی، اکبرالرحمان، عامر یامین، سعد نسیم، کاشف بھٹی، احسان عادل، عماد بٹ، عدنان غوث، ذوالفقار بابر اور انڈر 19 س سیف بابر شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 اہم ذمہ داروں شہریار خان اور نجم سیٹھی نے ایونٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین شہریارخان نے کہاکہ پی ایس ایل بہت کامیاب رہی، پی سی بی کو بھی بہت فائدہ پہنچا، پاکستان کپ ایک اور بڑا ٹورنامنٹ ہوگا، اس سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کپ پی ایس ایل کی طرز پر ہو رہا ہے، ہرٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کا ہونا ضروری ہے، ڈرافٹنگ سسٹم سے عوام میں دلچسپی پیدا ہوگی۔
بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے مطابق ہمارے عوام کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں اور ہم اپنی پروڈکٹ کو مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں ،ایونٹ میں سینئر کھلاڑی بھی بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں جس کا فائدہ جونیئرز کو ہوگا، انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے معاوضے دوگنا کر دیے گئے ہیں، نجم سیٹھی نے شائقین کو تاکید کی کہ وہ اسٹیڈیم آ کر سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…