ممبئی (نیوزڈیسک) اسٹائلش بیٹسمین ویرات کوہلی کی اپنے بچپن کے ہیرو لوئس فیگو سے ملاقات ہو گئی۔ پرتگالی فٹ بالران دنوں نئی فٹ بال لیگ پریمیئر فٹسال کیلئے بھارت آئے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے مین ا?ف دی سیریز ویرات کوہلی نے اس ملاقات کے دوران اپنے بچپن کے ہیرو کے ساتھ تصاویر ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے لوئس فیگو کو زبردست شخص قرار دیا۔ 127 انٹر نیشنل میچوں میں 32 گول اسکور کرنے والے لوئس فیگو اپنے ملک کی جانب سے چوتھے ٹاپ اسکورر ہیں نے بھی ممبئی میں اپنے قیام کے دوران ویرات کوہلی کے ساتھ تصویر ٹوئٹ کی ہے۔