جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ناقص کارکردگی ؟ محمد حفیظ نے بالآخر سچ بتا ہی دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کی ذمہ داری کسی ایک پر نہیں ڈالی جا سکتی ،میرے سمیت سب اس کے ذمہ دار ہیں ،سچ بولنے والا شخص ہوں اور سچ بولوں گا ،میری انجری کے حوالے سے جو باتیں کی گئی ہیں اس پر تھوڑا انتظار کر لیں کھل کر بات کروں گا ، سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی کا کپتان بنانے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کی قیادت سونپے جانے پر سرفراز احمد اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور تمام کھلاڑی انہیں سپورٹ کریں گے۔ انشا اللہ جلد پاکستان کی وہ ٹیم بنے گی جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں انجری کے حوالے سے کہا کہ سچ بولنے والا شخص ہوں اور سچ بولوں گا ۔ تھوڑا انتظار کر رہا ہوں کھل کر بات کروں گا ۔ انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کی ذمہ داری کسی ایک پر عائد نہیں کی جا سکتی اور سب بری پرفارمنس کی ذمہ داری لے رہے ہیں اور میں خود کو بھی سب سے بڑا ذمہ دار سمجھتا ہوں کیونکہ میں بھی اسی ٹیم کا حصہ تھا اور میں ایسی پرفارمنس نہیں دے سکا جس سے ٹیم جیت سکتی ۔ انہوں نے اپنے بالنگ ایکشن کی درستگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنی بھرپور پریکٹس جاری رکھے ہوئے تھا لیکن انجری کی وجہ سے کچھ تعطل آیا ہے لیکن اس سلسلہ کو جلد دوبارہ شروع کروں گا اور امید ہے کہ انگلینڈ کے دورہ سے قبل کم بیک کر لوں گا ۔انہوں نے ٹیم کی فٹنس کیلئے ایبٹ آباد میں کیمپ لگائے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ فیصلہ ابھی سامنے آیا ہے جب اس پر عملدرآمد ہوگا اوراس کے نتائج سامنے آئیں گے تبھی کچھ کہا جا سکتا ہے لیکن جو بھی بہتری کیلئے کیا جائے اس کی سپورٹ ہونی چاہیے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…