لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے اشتہار دے دیا گیا جبکہ نئے چیف سلیکٹر کے لیے اقبال قاسم کانام فائنل ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشتہار میں پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے ٹیسٹ یا انٹر نیشنل کرکٹر کو ترجیح دے جائے گی ،کوچ کے لیے نیشنل یا انٹر نیشنل ٹیم کا 5سالہ تجربہ ہونا لازمی ہے جب کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10سال سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والا بھی کوچ بننے کا اہل ہوگا۔ دوسری جانب ۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن پینل میں مارڈرن کرکٹ کھیلنے والے نوجوان کرکٹرز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے،سینئر کے ساتھ جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی جلد متوقع ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو بھی نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ سلیکشن کمیٹی کی پہلی اسائنمنٹ دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا ،دورے کے لیے تربیتی کیمپ اگلے ماہ پاک فوج کی زیر نگرانی ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔