جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

پی سی بی نے سرفرازکو کپتان مقرر کر کے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے ،شاہد آفریدی

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کو نیا کپتان مقرر ہونے پر پی سی بی کے فیصلے کو سر اہا ہے اور کہا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا فیصلہ اچھا ہے جس کے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بہتر اثرات مرتب ہونگے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نوجوان کرکٹر اور فائٹر کھلاڑی ہیں جو ٹیم کے مورال اورکارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرفرازاحمد ایک ہنر مند کھلاڑی ہیں جوٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا رکرتے رہے ہیں اور شائد پی سی بی کے پاس کپتانی کیلئے اس سے اچھا آپشن نہیں تھا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی نے سرفرازکو کپتان مقرر کر کے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے جس کے دورس نتائج سامنے آئیں گے اور اس فیصلے سے نہ صرف ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو گی بلکہ کھلاڑیوں کو انکے تجربے سے سیکھنے کا موقع بھی میسر آئے گا۔ اپنے پیغام میں سابق کپتان نے کہا کہ انہیں سرفراز کی کپتانی میں کھیل کراپنی کارکردگی کوبہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…