جمیکا(نیوز ڈیسک) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فاتح اسکواڈ کے کپتان ڈیرن سیمی کو ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے شاندار فتح پر مبارکباد دینے کے بجائے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کرکٹ بورڈ کی عزت خراب کرنے کا باعث بنے۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ چیمپئینز کے کپتان ڈیرن سیمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کپ کے بعد کپتان ڈیرن سیمی نے غیر مناسب گفتگو کی، وہ کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے اندرونی مسائل کو دنیا کے سامنے پیش کرکے کرکٹ بورڈ کی عزت خراب کرنے کا باعث بنے ہیں۔ بورڈ کی جانب سے کپتان ڈیرن سیمی متنبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ ایسے بیانات سے اجتناب کریں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔کریبئین کرکٹ بورڈ کے صدر نے ڈیرن سیمی کے الفاظ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال مئی میں بورڈ سالانہ جائزہ لے گا اور مالی تنازع کے حوالے سے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کوئی بھی درمیانہ راستہ نکالا جائے گا۔واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے فائنل میچ کے بعد ڈیرن سیمی نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی کی جانب سے کھلاڑیوں کے ساتھ ہتک آمیز رویئے کا پول کھول دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کرکٹ بورڈ کے علاوہ کربیئن کمیونٹی کے سربراہوں کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل تھی اور گریناڈا کے وزیر اعظم کیتھ مچل کی جانب سے ٹیم کے نام ای میل بھی موصول ہوئی اور فون بھی آیا جب کہ ورلڈ کپ میں شمولیت سے قبل ہمارے پاس یونیفارم تک نہیں تھے۔ ہمارے منیجر نے ہم سے پہلے کولکتہ پہنچ کر ہماری تمام ضروریات کا انتظام کیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی



















































