لاہور(نیوز ڈیسک) پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرمناک شکستکی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی، کوچ اور نئے ٹی 20 کے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پی سی بی نے نئے کوچ کی تقرری کیلئے رمیزراجہ، وسیم اکرم پر مشتمل کمیٹی بنا دی ہے۔ 2 رکنی کمیٹی کوچ کی تقرری کے لیے پی سی بی کی معاونت کرے گی۔