جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

نجم سیٹھی کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑا اعلان کردیا

datetime 3  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑا اعلان کردیا،کہتے ہیں کہ قومی ٹیم کی ہار کا نزلہ ہمیشہ پی سی بی پر گرتا ہے ،ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری چیلنج ہے ،کرکٹ کا ڈھانچہ ریگولرائز کرنے کی ضرورت ہے ، پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کی کرکٹ میں جان پڑی ہے ،اس ماڈل کو ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی لاگو کریں گے۔ لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونا المیہ ہے ۔پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کےلئے بھرپور کاوشیںجاری ہیں اور پاکستان میں جلد اس کےلئے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو چلانے والے پروفیشنل ہیں ۔ قومی ٹیم کی ہار کا نزلہ ہمیشہ پی سی بی پر گرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں کھیلوں میں پیسے کا عمل دخل بہت بڑھ گیا ہے ۔ کرکٹ بورڈ اپنا زیادہ تر منافع کرکٹ پر خرچ کرتا ہے ۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ بورڈ میں پاکستان سپر لیگ کی شدید مخالفت ہوئی لیکن اس کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کی کرکٹ میں جان پڑی ہے ۔اس اقدام کو دنیا بھر میں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گییا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری بڑا چیلنج ہے لیکن اس کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ کرکٹ کا ڈھانچہ ریگولرائز کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پڑھنے والے بچوں کو کرکٹر بنانے کا رجحان بہت کم ہے ۔ گلی محلے میں کھیلنے والے بچے کرکٹ کیلئے مل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی طرز پر کرکٹ کے ڈھانچے کو فروغ دینے کی کوشش جاری رکھیں گے ، کوشش کریں گے کہ فرنچائزر ریجنل ٹیمیں خریدیں ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…