جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بنگلہ دیش میں مظاہرے پھوٹ پڑے

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی شائقین نے اپنی ٹیم کے دو باؤلرز تسکین احمد اور عرفات سنی پر مشکوک باؤلنگ ایکشن کے سبب معطلی کے خلاف مظاہرہ کیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مشکوک باؤلنگ ایکشن کے سبب ہفتہ کو بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر تسکین احمد اور عرفات سنی کو معطل کردیا تھا جس کی وجہ سے اب وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بقیہ مقابلوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ دونوں باؤلرز پر پابندی بنگلہ دیش کیلئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کسی دھچکے سے کم نہیں جسے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 55 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دارالحکومت ڈھاکہ میں کیے گئے مظاہرے میں شریک ایک نوجوان نے پوسٹر اٹھایا ہوا تھا جس پر درج تھا ‘آئی سی سی شرم کرو، تمہارا اقدام غیر قانونی ہے۔اس موقع پر غم و غصے سے بھرپور ایک بنگلہ دیشی شائق سنجیبن سدیپ نے کہا کہ آئی سی سی مستقل بنگلہ دیشی جیسی چھوٹی ٹیموں کے ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے، تسکین اور عرفات پر پابندی اسی سازش کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کچھ نیا نہیں، بھارت، آسٹریلیا یا انگلینڈ کے خلاف کسی کھلاڑی پر مشکوک ایکشن کی وجہ سے پابندی عائد نہیں کی گئی جبکہ بنگلہ دیش جیسی ٹیموں کے متعدد کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا۔ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے مظاہرے میں کم از کم 100 افراد نے شرکت کی جس کے اختتام پر شرکا نے آئی سی سی کا علامتی پتلا بھی جلایا۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی بنگلہ دیشی شائقین نے باؤلرز پر پابندی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…