بنگلور(نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹوئنٹی گروپ 2 کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں کھیلے گئے ورلڈکپ گروپ 2 کے میچ میں بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، عثمان خواجہ اور شین واٹسن نے ٹیم کو 62 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا خواجہ نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ واٹسن 21 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، کپتان اسمتھ 14 وار ڈیوڈ وارنر 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ گلین میکس ویل نے 26 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ مچل مارش صرف 6 رنز بناسکے۔بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 3، مستفیض الرحمان نے 2 اور ال امین نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان اسٹوین اسمتھ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلا دیش کی جانب سے محمد متھن اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا، سومیا دوسرے ہی اوور میں ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ شبیر رحمان 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ متھن نے تیسری وکٹ کیلیے شکیب الحسن سے ملکر 37 رنز کی شراکت داری قائم کی، متھن 23 اور شکیب 33 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ شوواگاٹا ہوم نے 13 رنز بنائے۔ محمد اللہ اور مشفق الرحیم نے چھٹی وکٹ کیلیے 51 رنز کی تیز شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا اسکور مستحکم کیا، محمد اللہ 29 گیندوں پر 49 اور مشفق 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمبا نے 3 اور شین واٹسن نے 2 وکٹیں حاصل کی۔
واضح رہے کہ عثمان طارق خواجہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 12 دسمبر 1986ء کو پیداہوئے۔ بعد میں ان کی فیملی ساؤتھ ویلز میں سیٹل ہو گئی۔ وہ پہلے مسلمان کھلاڑی ہیں جنہوں نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی ایشز سیریز 2010-11 میں اپنے آپ کو متعارف کروایا۔ انہوں نے ساؤتھ ویلز یونیورسٹی سے ہوا بازی میں بیچلر ڈگری حاصل کی ہوئی ہے اور وہ تربیت یافتہ کمرشل پائلٹ ہیں انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس سے پہلے پائلٹ لائسنس حاصل کیا۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی؛ آسٹریلیا کے ہاتھوں بنگلا دیش کو شکست
21
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں